اچھی کارکردگی کے باوجود ڈراپ ہونے پر دکھ ہوتا ہے، جیمز اینڈرسن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اور تجربہ کار فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن تاحال اس بات پر حیران ہیں کہ آخر انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے منتخب کی گئی ٹیم سے کیوں باہر کیا گیا تھا یاد رہے کہ جیمز اینڈرسن کے ساتھ ساتھ ایک اور تجربہ کار فاسٹ بائولر سٹیورٹ براڈ کو بھی سلیکٹر نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تھا، مقامی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ میرا کام میدان میں اچھی کارکردگی دکھانا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت میری نظریں لنکا شائر کی جانب سے کائونٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر مرکوز ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ دو ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں 39 سالہ جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ٹیم سے باہر ہونے پر کبھی مایوسی کا اظہار نہیں کرتا تاہم اچھی کارکردگی کے باوجود اگر ڈراپ کردیا جائے تو دکھ ضرور ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!