آل پاکستان عبدالرراق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا

سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے تعاون سے آل پاکستان عبدالرراق آرائیں میموریل فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ 14 اپریل سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔ گذشتہ روز پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کریں گی۔
اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے حضرات اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ 17 اپریل تک جاری رہے گا۔اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا، واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہرسال رمضان المبارک میں منعقد کروایا جاتا ہے

error: Content is protected !!