آسڑیلین اوپن،صوفیا کینن کیریئرکا پہلا گرینڈ سلام جیتنے میں کامیاب

میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ)امریکا کی صوفیا کینن نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فائنل میں دو مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن اسپین کی گاربین موگوروزا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔روڈ لیور ارینا، میلبرن میں کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز کے فائنل میں روسی نژاد امریکی ٹینس پلیئر 21 سالہ صوفیا کینن نے دو مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن گاربائن موگوروزا کے خلاف پہلا سیٹ 4-6 سے ہارنے کےبعد زبردست کم بیک کیا۔

امریکا کی صوفیا کینن نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا

فورٹین سیڈ صوفیا کینن نے اگلے دو سیٹس میں موگوروزا کے خلاف 2-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کرکے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ایونٹ اپنے نام کرلیا۔اس کے ساتھ ہی کینن 2008ء کے بعد آسٹریلین اوپن جیتنے والی کم عمر ترین پلیئر بھی بن گئی ہیں، 12 سال قبل روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے سربیا کی اینا ایوانو وچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اُس وقت دونوں پلیئرز کی عمر 20 سال تھی۔

امریکا کی صوفیا کینن نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلین اوپن ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کینن نے کہا کہ یہ میری پہلی تقریر ہے لیکن میں اچھی تقریر کی کوشش کروں گی۔کینن کا کہنا تھا کہ اس جیت کے ساتھ ہی میرا خواب پورا ہوگیا ہے، اگر آپ کا کوئی خواب ہے تو اُس کے لیے کوشش کریں وہ ضرور پورا ہوگا۔

error: Content is protected !!