پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی پرفیوم لانچ کرنیوالی پاکستان کی پہلی اسپورٹس فرنچائز بن گئی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے ایک کے بعد ایک بڑے اعلان کا سلسلہ جاری پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی پرفیوم لانچ کرنیوالی پاکستان کی پہلی اسپورٹس فرنچائز بن گئی پشاور زلمی اور دنیا کی نامور پرفیوم برانڈ اصغر علی کے درمیان زلمی پرفیوم کے لیے پارٹنرشپ قائم

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل فینز کا جوش و خروش مزید بڑھاتے ہوئے زلمی پرفیوم لانچ کردیا ۔دنیا کی بہترین پرفیوم برانڈ میں شمار ہونیوالی اصغر علی پرفیوم نے زلمی پرفیوم ڈیزائن کیا ہے

چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا وقت قریب آرہا ہے فینز سمیت کرکٹرز اور فرنچائزز کا بھی جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ زلمی پرفیوم بھی زلمی اور تمام کرکٹ فینز کی دلچسپی کو بڑھائے گا۔ پشاور زلمی فینز کی دلچسپی کے پیش نظر اسپورٹس / کرکٹ کے ساتھ لائف اسٹائل ، فوڈ ، اپلائننسس اور دیگر شعبہ جات میں پارٹنرشپ قائم کرچکا ہے

اصغر علی کے سی ای او سعد اصغر علی نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پارٹنرشپ باعث خوشی ہے ۔ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ہے اور یہ پرفیوم فینز کو بہت پسند آئے گا ۔

error: Content is protected !!