انڈر 19ورلڈ کپ پاکستانی بچوں کا خواب چکنا چور

یوچیفسٹروم (سپورٹس لنک رپورٹ) : انڈر 19 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا جس کو باآسانی حاصل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 173 رنز کا ہدف دیا جسکو 35.2 اورز میں حاصل کر لیا گیا۔

بھارت کے یاشا سوری جیسوال نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انکے ساتھی کھلاڑی دیوشانش سکسنا 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی ٹیم 43.1 اووز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

error: Content is protected !!