ویمن ڈے کے موقع پر خواتین ٹین پن بائولنگ کے نمائشی مقابلے 8 مارچ کو منعقد ہونگے۔

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ویمن ڈے کے موقع پر خواتین ٹین پن بائولنگ کے نمائشی مقابلے 8 مارچ کو لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، مقابلوں کے اختتام پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مہمان مہمان خصوصی ہونگی

جبکہ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران بھی موجود ہونگی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ان مقابلوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی خواتین شرکت کریں گی۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے

error: Content is protected !!