کوئٹہ : آل بلوچستان سنوکر چیمپئن شپ کا اعلان.

 

میر لیاقت علی لہڑی نے آل بلوچستان سنوکر چیمپئن شپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آل بلوچستان اسنوکر چیمپئن شپ کے اخراجات اپنے جیب سے برداشت کریں گے

جس کا واحد مقصد اسنوکر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایم ڈی اسنوکر کلب کوئٹہ میں منعقدہ آل کوئٹہ شہید میر زیب خان لانگو سنوکر ٹورنامنٹ 2023 کے فائنل میچ کے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا

 

آل کوئٹہ شہید میر زیب خان لانگو سنوکر ٹورنامنٹ 2023 کے سینئر اور جونیئر کیٹیگری کے میچوں میں پچاس کے قریب کلبوں نے حصہ لیا سینئر کیٹیگری کا فائنل میچ میرویس اور محمد جمالی کے درمیان کھیلا گیا جو میرویس نے 4-1 فریم سے جیت لیا

 

اسے طرح میرویس کو "آل کوئٹہ شاہد میر زیب خان لانگو سنوکر ٹورنامنٹ 2023” کے فائنل میچ کا فاتح قرار دیا گیا

"آل کوئٹہ شاہد میر زیب خان لانگو سنوکر ٹورنامنٹ 2023” کے فائنل میچ کا جونیئر کیٹیگری کا میچ محمد وقاص اور سید شاہ کے درمیان کھیلا گیا۔

 

 

محمد وقاص نے "آل کوئٹہ شاہد میر زیب خان لانگوو سنوکر ٹورنامنٹ 2023” کے فائنل میچ کے جونیئر کیٹگری میں فتح حاصل کی
اس موقع پر بلوچستان سپورٹس بورڈ کے فٹبال کوچ محمد ہاشم غفور بلوچ اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

 

 

error: Content is protected !!