اسلام آباد مردوں کی نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز اتوار کو شروع ہو نگے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مردوں کی نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز اتوار کو سہ پہر تین بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو نگے

اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ نے بتایاکہ ٹرائلز میں اسلام آباد کے کھلاڑیوں شرکت کریں گے اور کھلاڑیوں کے چنائو کے سلسلہ میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

اور صوبیدار (ر) شوکت کیانی کمیٹی کے چیئرمین ہونگے اور دیگر ممبران میں صوبیہ سلطانہ چوہدری، محمد یامین اور جاوید نواز بنگش شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کا چنائو میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور 20 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے لئے چنائو کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی اور چیمپئن شپ 27 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے سولہ ٹیموں کو مدعو کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!