ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ’ پاکستانی سائیکلنگ ٹیم تھائی لینڈ جائیگی

 

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے لیے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا تربیتی کیمپ 15 مئی سے 8 جون 2023 تک کراچی میں شروع ہوگا۔

 

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ سب 15 مئی سے 8 جون تک کراچی پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے تربیتی کیمپ لگانے کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں

کمیپ میں کھلاڑیوں کا انتخاب پشاور میں حال ہی میں منعقدہ نیشنل روڈ چیمپئن شپ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے

جس میں سے 15 سائیکل سواروں کو تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو سی آئی کوالیفائیڈ کوچز سائیکل سواروں کو ٹریننگ دیں گے،

سائیکلسٹ 8جون 2023کو ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں پاکستان کی قومی سائیکلنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے

 

 

error: Content is protected !!