پی ایس ایل 5میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ 2020کے کامیاب انعقاد سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے ،بدھ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ کے بعد پی ایس ایل 5میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،غیرملکی کھلاڑیوں کو ’’جی آیاں نوں‘‘ کہتے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں

شائقین کرکٹ کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ایس ایل 5کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، پاکستان کے عوام سپورٹس سے محبت کرتے ہیں،پنجاب حکومت کے اقدامات سے سپورٹس گراؤنڈزآباد ہورہے ہیں،سپورٹس کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے،کرکٹ کے فروغ کیلئے ڈیرہ غازی خان میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی گئی ہے جس میں 60کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!