فٹسال ٹورنامنٹ ; شہید سرفراز ناز کلب نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

 

جشن خاران راجی راہشون واجہ اسداللہ بلوچ ناک آؤٹ ڈے نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ خاران2023

اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد

 

خاران: ٹورنامنٹ کا فائنل ڈاکٹر ماہ رنگ کلب بمقابلہ شہید سرفراز ناز کلب کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔فائنل میچ کو شہید سرفراز ناز کلب نے 2۔3 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کے مہمانِ خاص جناب سید روحان شاہ تھے

ان کے ہمراہ اسپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر واشک سید ریاض شاہ ، عزیر بلوچ ، محبوب منا ، عبدالخالق ، ناصر علی کبدانی اور حاجی بابا کبدانی تھے۔ مہمانِ خاص نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے ایک لاکھ ریفریز کے لیے 5 ہزار کمنٹیٹرز کے لیے 2 ہزار اور دونوں ٹیموں کے لیے ٹی پارٹی دینے کا اعلان کیا

 

میچ ریفری عزت اللہ ظہور zs ، ڈپٹی ریفری شکیل بڑیچ اور پرویز تنویر جبکہ میچ آفیشل جواد جاوید تھے۔مہمان خاص سید روحان شاہ نے میڈل پہناکر جیتنے والے ٹیم کے کپتان کو ونر اور رنر ٹرافی دی اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیے۔

آخر میں سیکرٹری ٹورنامنٹ ماسٹر عبدالرب و آرگنائزر ٹورنامنٹ حافظ علی نواز نے چیف گیسٹ سید روحان شاہ اور اعزازی مہمانِ سید ریاض شاہ و عزیر احمد کو شیلڈ پیش کی۔اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

 

فائنل میچ کے مین آف میچ شھید سرفراز نازکلب کے غلام فاروق جبکہ سالارجان کلب کے فاروڈ حسنین جھنون نے پورے ٹورنامنٹ میں 11 گول اسکور کرکے مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے اور اس کامیاب فٹسال ٹورنامنٹ کیلئے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ خاران کا بھی تعاون رہا ہے

 

 

error: Content is protected !!