ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ 22فروری کو سرویڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ 22فروری بروز ہفتہ کو باغ جناح میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب ٹینس اکیڈمی کے زیراہتمام ہونے والے سروایڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔فائنل 22فروری بروز ہفتہ کو سہ پہر 3بجے کھیلا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے 200سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!