پاکستان سپر لیگ فائیو،کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کنگز ایک اچھی ٹیم ہے جس میں بابر اعظم جیسے کھلاڑی موجود ہیں اور ہم انہیں کم سے کم رنز پر آؤٹ کر کے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج تین غیرملکی کھلاڑیوں سے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔


میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، ایلکس ہیلز، بابر اعظم، چیڈوک والٹن، شرجیل خان، افتخار احمد، کیمرون ڈیلپورٹ، عمید آصف، محمد عامر، کرس جورڈن اور ارشد اقبال
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، احمد شہزاد، شین واٹسن، اعظم خان، انور علی، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، ٹائمل ملز، سہیل خان اور محمد حسنین۔

error: Content is protected !!