وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سکواش کورٹ، ہاسٹل اور اوپن جمنازیم کا افتتاح کردیا

پشاور(عاصم شیراز)وزیر اعلی خیبرپختونخوامحمودخان نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخواپہلے بھی سپورٹس سرگرمیوں کابھرپورمحور ومرکز تھااورا ب بھی بھرپور انداز سے پورے صوبے میں چارجدید سکوا ش کورٹ ،ہاسٹل اوراوپن جمنازیم کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرکھیل وکھلاڑیوں کے لیے ان کی توقعات سے بڑھ کرکام کیاجارہاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرسیکرٹری سپورٹس خوشحال خان،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفیدیارخٹک،صوبائی وزراء اجمل وزیر،محمدآصف،فضل الہی ،سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، جان شیر خان ،محب اﷲ خان،ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ،ڈائریکٹرسپورٹس پشاوریونیورسٹی بحرکرم اوردیر اعلی حکام بھی موجودتھے

وزیراعلی نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ گذشتہ سال جن چارسکواش کورٹس کاافتتاح کیاتھاکہ وہ الحمداللہ عمدہ انداز سے مکمل ہوگئے ہیںاس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل اوراوپن جمنازیم بھی ہمارے بچوں اوربچیون کے لیے زبردست اضافہ ہے اوپن ائیر جیم پورے صوبے میں بنائے جارہے ہیں اورسوسے زائد جیم کی تیاری پرکام جاری ہے تمام اضلاع میں سپورٹس پرخصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیںقبائلی اضلاع میں کام جاری ہے جس کے دورس نتائج برآمدہونگے۔آئندہ تین چارسالوں میں فوکس سپورٹس پربھی مرکوز رہے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام رکھے ہوئے منصوبوں پرکام کاآغاز کردیاہے انڈر21گیمز بھی کامیابی سے منعقد کئے جارہے ہیں ۔تین سال میں مکمل ہونے والے قمر زمان سکواش کمپلیکس پر 119 ملین روپے اخراجات آئے ہیں کمپلیکس تین بین الاقوامی سکواش کورٹس، ایک پریکٹس کورٹ، 24 افراد کی گنجائش والے ایگزیکٹو ہاسٹل اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہے۔

سکواش کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے پشاور میں مزید 20 سکواش کورٹس تعمیر کئے جائیں گئے، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جاری ہے ، نوشہرہ میں بین الاقوامی معیار کا کثیر المقاصد جمنازیم بنایا جارہا ہے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس مئی میں مکمل کیا جائے گا ڈیرہ اسماعیل خان سپورٹس کمپلیکس میں ہاسٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، ڈویژنل سطح پر خواتین انڈور سہولیات کی منظوری دی گئی ہے تحصیل رستم مردان میں سپورٹس کمپلیکس اورمختلف اضلاع میں پانچ ہاکی ٹرف کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے گا

تین اتھلیٹکس ٹارٹن ٹریک پر عملی کام شروع ہوگیا ہے سوات میں سپورٹس کمپلیکس کے لئے اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے کھلاڑیوں کے لئے دیگر منصوبے بھی جاری ہیں۔ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان عمران خان ہونگے جن کوازخود دعوت دی ہے جوکہ انہوں نے قبول کرلی ہے ایک سوال کے جواب میںانہوںنے بتایاکہ پاکستان سپرلیگ میں شامل تمام ٹیمیں اپنی ہے تاہم پشاورزلمی توبہترین ہے پیخورخو پیخوردے کہنہ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ یوتھ کارنوال کاسلسلہ بھی پھرسے شروع کیاجارہاے اوراس سال جون میںکارنوال کاانعقاد کیاجارہاہے

error: Content is protected !!