وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز 3جنوری کو مردان میں ہونگے ، علی ہوتی

 

وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز3 جنوری کو مردان میں ہونگے ، علی ہوتی

مسرت اللہ جان

پشاور: وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس کے تحت مردان ریجن میں مرد وخواتین کے ٹرائلز3 جنوری کو ہونگے ۔ جسکے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاو ر کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہائیرایجوکیشن کمیشن کے سرپرستی میں وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت خیبر پختونخواکے مختلف ریجن میں مرد وخواتین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے ،

ان ٹرائلزمیں بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، جبکہ 3 جنوری کومنعقد ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرائلزکی سلیکشن کمیٹی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ٹیکنیکل آفیشلز ندیم ساجد ، مسعودعلی اور خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی خاتون کوچ سائرہ نازشامل ہیں

جبکہ خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ خان بھی موجود رہیں گے

 

 

error: Content is protected !!