پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب کلر زایوارڈز کی تقریب

لاہور،(سپورٹس لنک رپورٹ) پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب کلر زایوارڈز کی تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا ، نیشنل جونیئر ایج گروپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور نیشنل ریکارڈ ہولڈرز 14سوئمرز کو پنجاب کلرز کے کوٹ اور ڈریس دیئے گئے،تقریب میں پیٹرن انچیف پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن زوریز لاشاری ، صدر پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن شان لاشاری، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور سیکرٹری جنرل پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن اعظم لطیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے

پیٹرن انچیف زوریزلاشاری اور صدر پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن شان لاشاری نے نیشنل جونیئر سوئمنگ چیمپئین شپ اور دیگر نیشنل سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سوئمرز زین یونس شیخ، دانیال غلام نبی ، اسفندیار خان شیردل ، ابراہیم رشید ، میکائل فیصل اعجاز ، داؤد نواز، عدیل رزاق ، عبداﷲ اشفاق، خواجہ فیروز،حسان نعیم ، حمزہ آصف علی رضا، اذلان خان اور سلیمان بابر عزیز کو پنجاب کلرز ایورڈز دیئے گئے

اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی ، پنجاب کلرز ایوارڈز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے والدین بھی موجود تھے جبکہ کھلاڑیوںکے کوچز جن میں پنجاب ٹیم کے کوچ رفیع الزماں ، اورنگزیب ، محمد نعیم جٹ ، رانا گلزار، بلال الیاس، محمود محی الدین و دیگر موجود تھے۔

error: Content is protected !!