پاکستان نمبر 2 رینک پلیئر یاسر خان کی حیدرآباد آمد و کوچنگ پلیئرز کے لیئے سودمند ثابت ہوگی.ڈاکٹر عمر قاضی

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)”پاکستان نمبر 2 ٹینس اسٹار و ڈیوس کپر یاسر خان کی حیدرآباد آمد ہمارے لیئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور امید ہے کہ انکی کوچنگ ملک بھر کے کھلاڑیوں کی طرح ہمارے کھلاڑیوں کے لیئے بھی سودمند ثابت ہوگی”.ان خیالات کا اظہار حیدرآباد ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (ایچ ٹی پی اے) کے سرپرست اعلی ڈاکٹر عمر قاضی نے مذکورہ پلیئرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حیدرآباد جیمخانہ کے اشتراک سے فری ٹینس کوچنگ کمیپ کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا. یاسر خان کو حیدرآباد جیمخانہ ٹینس کورٹس پر جاری فری کوچنگ کیمپ کے باقائدہ افتتاحی تقریب میں سندھی کے روایتی تحائف اجرک و ٹوپی پیش کرنے کے بعد خطاب میں انکا کہنا تھا کہ ہم ایچ ٹی پی اے کی جانب سے کیمپپ کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہیں

اور ایسوسی ایشن کے صدر حیدر انصاری,سینیئر نائب صدر و کنوینیئر اسپورٹس جیمخانہ ڈاکٹر زوالفقار یوسفانی, نائب صدر قمر حبیب, خازن انس یوسفزئی,سیکریٹری سعد بلوچ اور میڈیا سیکریٹری پرویز احمد شیخ کو انکی کاوشوں پر مبارکباد پءش کرتے ہیں کہ جنکی بدولت ہم فروغ ٹینس کے لیئے مختلف پروگرامز منعقد کررہے ہیں.اس موقع پر یاسرخان کا کہنا تھا کہ مجھے حیدرآباد آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو کوچنگ فراہم کرکے میں لطف اندوز ہورہا ہوں.آخر میں کیمپ انچارج و سیکریٹری سعد بلوچ نے تمام مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا.

قبل ازیں یاسر خان نے صبح و شام کے سیشنز میں کیمپ میں شریک 11 سے 22 سال تک کے کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں ٹریننگ و کوچنگ فراہم کی جبکہ سینیئر کھلاڑیوں نے اس عمل میں انکی بھرپور معاونت کی.ان سیشنز میں حیدرآباد جیمخانہ کے سیکریٹری انجینیئر ساجد بھٹو,حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری و سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ سمیت دیگر آرگنائزرز و سینیئرز نے کیمپ کا دورہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اس کیمپ سے کھلاڑی اپنے کھیل مین نکھار لائینگے اور نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر حیدرآباد, صوبہ سندھ اور پاکستان کا نام روشن کریں گے.

تعارف: newseditor