ڈیرن سیمی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

ڈیرن سیمی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ، کپتان ڈیرن سیمی اور بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ نے ملاقات کی جس دوران ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت ملنے پر مبارک باد دی اور یسٹ انڈیز کی کرکٹ پر بھی بات چیت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے خوش گوار ماحول میں پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی پاکستان میں ٹیکس دینے کے لئے تیار ہوں جس پر وزیراعظم عمران خان ہنس پڑے اور بولے کہ آپ کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران ڈیرن سیمی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ پر بھی بات چیت کی اور پشاور زلمی کے کپتان کے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کا بھی کرکٹ بحالی میں اہم کردار ہے ، پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کر دی ہیں ، سیمی پہلے کرکٹر ہیں جو پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندہوئے ۔ عمران خان نے پاکستان سپرلیگ کو کاکامیاب ایونٹ قرار دیا اور کہا کہ پہلے پی ایس ایل ایسا نہیں تھا جو کہ اب ہو گیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک میں مزید ایونٹس کروانے کا پلان بنا رہی ہے تاکہ لوگوں کو تفریح کے مواقع ملیں

تعارف: newseditor