ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرڈالا

پالی کیلے(سپورٹس لنک رپورٹ ) آل راونڈر آندرے رسل نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکن ٹیم کے پرچخے اڑا دیے۔ ویسٹ انڈیز نے میچ تین اوورز قبل سات وکٹ سے اپنے نام کرکے دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ رسل نے دھواں دھار 40 رنز بنائے۔ جمعہ کو ٹاس ہار کر پہلے کھیلتے ہوئے ہوم سائیڈ نے چھ وکٹ پر 155رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

کوئی بھی بیٹسمین لمبی اننگز نہیں کھیل پایا۔ داسن شناکا 31، تھسارا پریرا 21اور اینجلو میتھیوز 23رنز بناکر نمایاں رہے۔

فابیان ایلن نے دو جبکہ شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس اور ڈوین براوو نے ایک ایک وکٹ لی، کیریبین ٹیم نے ہدف 17اوورز میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ برینڈن کنگ 43رنز بناکر آئوٹ ہوئے، جبکہ شیمرون ہٹمایر 43اور رسل 40رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ رسل کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!