خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

پشاور(سپوررٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں کھیلے جانیوالے انڈر21 گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

انٹر ریجنل کے مرد وخواتین کھیلوں کے مقابلوں میں پشاور سمیت مختلف ریجن اور ڈسٹرکٹ کے 7 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت،گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی تھے

جنہوں نے گیمز کا افتتاح کیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ،گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی ، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر امور نورالحق قادری

صوبائی وزیر خزانہ تیمور ظفر جھگڑا،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخوا خوشحال خان،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخٹک ،ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن جنید خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

تقریب کا باضابطہ افتتاح تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ، جسکے فوراً بعد قومی ترانہ ،تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا

جبکہ سکول کی بچیوں نے مختلف دھنوں پر ٹیبلو کا خوبصورت مظاہرہ پیش کرکے گرائونڈ میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی ۔ ،افتتاح کے فوراًبعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیاگیا ۔

error: Content is protected !!