خیبر پختونخوا انڈر21گیمز،کبڈی فائنل میں بنوں نے صوابی کوشکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

خیبر پختونخوا انڈر21گیمز،کبڈی فائنل میں بنوں نے صوابی کوشکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
پشاو (سپورٹس لنک رپورٹ )صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ خیبر پختونخوا انڈر21گیمزکے سلسلے میں منعقدہ انٹردسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنوں کے کھلاڑیوں نے شاندار پر فارمنس دکھاکر مدمقابل صوابی کی ٹیم کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعدشکست دیدی۔اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر برتری دلانے کیلئے سخت حملے کئے ،لیکن آخر کامیابی بنوں ڈسٹرکٹ کو نصیب ہوئی ،بنوں کے کھلاڑیوں جن میں مہران اللہ اور اشفاق نے بہترین صلاحیتوں کا ماظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول پلے کیا،اس سے قبل کھیلے گئے ،اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں بنوں نے کی ٹیم نے لکی مروت کو ایک سخت مقابلے کے بعد 35-28سکور سے ہرایاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں صوابی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میزبان پشاور ڈسٹرکٹ کو ایک آسان اور یکطرفہ میچ میں 31-18پوائنٹس کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل اورصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور صوبائی ڈائریکٹر سپورٹس اپریشن سید ثقلین شاہ تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں وکیش انعامات دیئے ۔

تعارف: newseditor