کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی کا رواں ماہ شیڈول سہ ماہی اجلاس ملتوی

کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی کا رواں ماہ شیڈول سہ ماہی اجلاس ملتوی
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے رواں ماہ شیڈول سہ ماہی اجلاس ملتوی کرنے کااصولی فیصلہ کیاگیاہے جس کاباضابطہ اعلان دودن میں کردیاجائے گا۔ آئی سی سی اجلاس کے ساتھ مارچ کی ابتدا میں ملتوی شدہ ایشین کرکٹ کونسل کااجلاس میں ہوناتھا جس میں ایشیاکپ کے میزبان کافیصلہ کیاجانا ہے۔کروناوائرس اب عالمی وبابنتا نظرآرہاہے جس نے دنیا کے 120ممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے اور مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔کرونا وائرس کاخوف کھیل کے میدانوں پر بھی اثرانداز ہونے لگاہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ کے اختتام پردبئی میں شیڈول سہ ماہی اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کاباضابطہ اعلان دودن میں کردیاجائے گا۔مارچ کے آغاز میں ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی اجلاس بھی ملتوی کردیاگیاتھا اوراسے آئی سی سی اجلاس کے ساتھ منعقدکرنے کافیصلہ کیا گیاتھا۔اجلاس میں ستمبرمیں ہونے والے ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میزبان کافیصلہ بھی کیاجاناہے،پاکستان ایشیاکپ کامیزبان ہے لیکن بھارت کی شرکت کویقینی بنانے کے لیے اس کاانعقاد نیوٹرل وینیو پرکرانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ٹورنامنٹ یواے ای یابنگلہ دیش کس ملک میں ہوگا۔اس کااعلان اے سی سی صدرنظم الحسین کواجلاس کے بعدکرناہے۔تاہم اب تمام معاملات غیریقینی کاشکارہیں۔

error: Content is protected !!