جشن بہاراں سپورٹس مقابلوں میں 9 ڈویژنز کے ہزاروںکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب جشن بہاراں بھرپور انداز میں منارہا ہے، پنجاب کی 9ڈویژنز اور 36اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں جو 31مارچ تک جاری رہیں گے،ہزاروں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ان مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ان مقابلوں سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے، جشن بہاراں سے سپورٹس کا کلچر فروغ پارہاہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب جشن بہاراں کے موقع پر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے، ہر ڈویژن اور ہر ضلع میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں، سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے، جون تک ایک سو سے زائد ترقیاتی منصوبے مکمل ہو جائیں گے جس سے نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، پنجاب کی 24تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کررہے ہیں تاکہ پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں کے نوجوانوں کو بھی ترقی یافتہ شہروں کے مساوی سپورٹس کی جدید سہولتیں مل سکیں۔

محکمہ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام جشن بہاراں کے سلسلہ میںڈویژن سطح پر کھیلوں کے مقابلے 13سے 31مارچ تک منعقد ہوں گے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کھیلوں کے مقابلے 13سے23مارچ تک منعقد ہوں گے جس میں دیسی کشتی، بیڈ منٹن (بوائز، گرلز)، والی بال(بوائز، گرلز)، ہاکی، فٹ بال، کرکٹ (بوائز، گرلز)، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو، جمناسٹک اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں،گوجرانوالہ ڈویژن میں 31مارچ تک ویٹ لفٹنگ، اتھلیٹکس اسپیشل چلڈرن، بلائنڈ کرکٹ کے مقابلے ہوں گے،ساہیوال ڈویژن میں 20سے 23مارچ تک کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور ہاکی کے مقابلے ہونگے،راولپنڈی ڈویژن میں 21سے 25مارچ تک کراٹے (بوائز، گرلز)، تائیکوانڈو (بوائز، گرلز)، کک باکسنگ، ووشو (بوائز، گرلز)، والی بال اور ہاکی کے مقابلے ہوں گے، فیصل آباد ڈویژن میں 13سے 15مارچ تک رستم فیصل آباد دنگل، اتھلیٹکس (بوائز، گرلز)، باسکٹ بال گرلز ٹورنامنٹ، والی بال گرلز، کرکٹ گرلزکے مقابلے ہوں گے، ملتان ڈویژن میں 16 سے 31مارچ تک فٹ بال، باسکٹ بال(بوائز، گرلز)، تائی کوانڈو، کراٹے چیمپئن شپ، ہاکی کے مقابلے ہوں گے

جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر جمناسٹک شو بھی ہوگا۔ پنجاب کے36اضلاع میں بھی کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جس میں نوجوان لڑکیاں اور لڑکے جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں، ڈسٹرکٹ سطح پر والی بال، کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، بیڈ منٹن، کبڈی، ریسلنگ، دیسی کشتی، جمناسٹک ، رسہ کشی، شوٹنگ بال، فٹ بال، آرچری، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، رگبی، میراتھن ریس، باڈی بلڈنگ، سائیکلنگ و دیگر شامل ہیں،جشن بہاراں کے مقابلوں میں اسپیشل بچوں کے ایونٹس بھی رکھے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!