جئے لعل نے ’بی‘ ڈویثرن کلب لیگ کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ پی ایف ایف ’بی‘ ڈویثرن کلب لیگ کے فائنل میںجیے لعل ، ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ نے حریف نارتھ برادرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-11سے شکست دے کر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرکے ایک تاریخ رقم کردی ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایف ایف ’بی‘ ڈویثرن کلب لیگ کے فائنل راؤنڈ میں کوئی اندرون سندھ کی ٹیم نے کوالیفائی کیا۔

فاتح ٹیم 23مارچ سے لاہور میں شروع ہونے والے فائنل راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔انصار یونین فٹبال گراؤنڈ پر جیے لعل کی مضبوط ٹیم کا پلہ ابتدا ہی سے بھاری رہا ۔محب اﷲ میچ کے ہیرو تھے جنہوں نے 5گول اسکورکیے۔راجہ نے 2جبکہ عامر خان ، عبدالحفیظ، ذیشان اور آصف خاننے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔نارتھ برادرز کے کھلاڑی آف کلر نظر آئے اور وہ جیے لعل کی برق رفتار فارورڈ لائن کو روکنے میں ناکام رہے۔

جیے لعل کے عدنان اور عامر خان جبکہ نارتھ برادرز کے عتیق اﷲکو دوران میچ یلو کارڈ کا سامنا کرایا گیا۔ریفری شاہنوازشانی کے معاونین سعید عالم ، طاہر قاری اور فورتھ آفیشل نصیر الدین جبکہ میچ کمشنر جاوید بنگش تھے۔

تعارف: newseditor