پی ایف ایف ’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ عامر کے گول سے کراچی یونائیٹڈ سرخرو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ارور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی یرنگرانی جاری 12واں پی ایف ایف ‘بی‘ ڈویژرن (ڈپارٹمنٹل )لیگ کوالیفائر میں کراچی یونائیٹڈ کافاتحانہ آغاز۔ سندھ گرورمنٹ پریس کو -0-1سے شکست دے دی۔ عامر بلوچ نے کراچی یونائیٹڈ کیلئے میچ کا فیصلہ کن گول بنایا۔ ڈرگ روڈ یونین فٹبال اسٹیڈیم پر دونوں ٹیموں نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور اپنے عمدہ کھیل سے شائقین کو بیحد محظوظ کیا ۔ وقفہ پر مقابلہ 0-0سے برابر تھا۔

تاہم دوسرے دورانیہ میں کراچی یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن حریف گول کیپر کے عمدہ کھیل اور کراچی یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی کمزور فنشنگ کے باعث گیند جال میں نہ جاسکی ۔ٖفائنل وسل سے 4منٹ قبل (86)ویں منٹ میں دائیں جانب سے آنے والے کراس کو عامر بلوچ نے گول میں تبدیل کرکے کراچی یونائیٹڈ کو 0-1کی فیصلہ کن برتری دلاکر اپنی اپنی ٹیم کو 3قیمتی پوائنٹس دلادیے۔

گوادرپورٹ اتھارٹی اور کراچی یونائیٹڈ کے 3,3پوائنٹس جبکہ پاک اسٹیل اور سندھ گورنمنٹ پریس اپنا کھاتہ نہ کھول سکی ہیں۔ ریفری زاہد حسین کے معاونین شوکت حسین اور ولیی محمد ، فورتھ آفیشل ذوالفقار بھٹو ، ریفریز ایسیسر جاوید بنگش جبکہ میچ کمشنر اقبال جونیئر اور ایونٹ کوارڈنیٹر وسیم راجہ تھے۔

error: Content is protected !!