کورونا وائرس، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز پر تمام سہولیات 15اپریل تک بند

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز میں تمام سہولیات 15 اپریل تک بند کردی ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے میڈیا کو بتایاکہ حکومت کی ہدایت پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور صوبائی کوچنگ سنٹرز تمام سہولیات کو 15 اپریل تک بند کردیاہے۔اور تمام مردوں اور خواتین کے ہوسٹلوں کو بھی خالی کروا لیا ہے

سوئمنگ، جم، فٹ بال اور ہاکی کے علاوہ دیگر دوسری کھیلوں کی بھی سرگرمیاں کو بھی روک دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ صوبائی کوچنگ سنٹر اور انچارج صاحبان کوہدایات کی ہیں کہ وہ حکومت کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے، اس کے علاوہ آمنہ عمران خان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں گذشتہ روز جاری ایونٹس کو بھی فوری طور پر روک دیا ہے

واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جناح ہوسٹل، علامہ اقبال ہوسٹل اور فاطمہ جناح ویمن ہوسٹل کو فوری طور پر خالی کروا کر ان میں صفائی اور سپر کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے۔ تاکہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔

error: Content is protected !!