فہمیدہ مرزا کا سکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ وکھیل ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے ایک بیان میں سکواش کی دنیا کے سابق عظیم کھلاڑی چار بار کے برٹش اوپن چیمپین اعظم خان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے . اعظم خان کی وفات کی اطلاع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم اعظم خان پاکستان سکواش کے وہ درخشدہ ستارہ تھے جنہوں نے قیام پاکستان کے ابتدائی دنوں میں 1959 سے 1962 تک برٹش اوپن جیت کرعالمی سطح پر پاکستان کو شناحت دی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے نہ صرف خود پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ انکے ہیٹے واصل خان اور پوتی کارلا خان نے بھی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائنددگی کی اورکے لئے اعزازات جیتے ہیں . انہوں نے اپنے پیغام میں دعا کی اللہ رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے .یاد رہے کہ ہاشم خان ان کے بڑے بھائی تھے

جنہوں نے اس کھیل میں اعظم خان کو متعارف کرایا تھا۔ اعظم خان اور ہاشم خان کے درمیان 1954, 1955 اور 1958 برٹش اوپن کے فائنلز میں مقابلہ ہوا لیکن جیت ان کے بڑے بھائی کے حق میں رہی لیکن اس کے بعد اپنے کھیل میں مہارت کے باعث وہ 1959 سے 1962 تک مسلسل چار برٹش اوپن ٹائٹل اور 1962 میں یو ایس اوپن جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

error: Content is protected !!