ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کی اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم سے ملاقات

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران کھیلوں کو فروغ دینے اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی نوجوان نسل کو صحتمندانہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل کا استعمال کرتے ہوئے شہر بھر میں کھیل کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر بھر میں کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع میسر کرنا ہے۔

اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم نے ڈی جی کے ڈی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوی امکانات ہیں کہ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کی سربراہی میں ادارہ ترقیات کراچی کے پلیٹ فارم سے بے پناہ ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے گا

جو دنیا بھر کھیل کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کرنے کا باعث بنے گا۔

error: Content is protected !!