حکومت کا کوروناوائرس سے متاثرہ کھلاڑیوں کیلئے فنڈز کااعلان

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کرونا وائرس کے پیش نظر متاثرہ کھلاڑیوں کی علاج معالجے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فنڈ تیار کرنے کا اعلان کیا، گذشتہ روز جاری تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 199 ممالک اور علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیوں سمیت دیگر سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سرگرم عمل ہیں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ،نے کہا کہ وزارت آئی پی سی اور پاکستان سپورٹس بورڈ اس نازک صورتحال میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے متاثرہ کھلاڑیوں کی علاج معالجے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فنڈ تیار کرنے کا اعلان کیا۔مزید ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پی ایس بی کے میڈیکل اور ری ہیبلی ٹیشن عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا  وائرس سے متاثرہ کھلاڑیوں کی مدد کے لیے موجود رہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا یعنی فیس بک ٹوئٹر اور ٹیلیویڑن پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی ہدایت بھی کی جس میں کرونا وائرس سے بچاو¿  کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائینز پر عمل کرنے پر زور دیا ہے جیسے کہ سوشل ڈسٹنسنگ کی پابندی،ہاتھ دھونا ،قوت مدافعت کو بہتر بنانا گھر پر ورزش کرتے رہنا شامل ہیں۔

error: Content is protected !!