ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی تحصیل تونسہ سپورٹس کمپلیکس 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان میں زیرتعمیر سپورٹس منصوبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تحصیل تونسہ شریف میں شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تونسہ شریف سپورٹس کمپلیکس کو ہرصورت 30جون تک مکمل کیا جائے

اس کی تکمیل کے لئے دن رات کام کیا جائے یا ڈبل شفٹ لگائی جائے، اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اکرم صوبن، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ ، ایکسیئن ہمایوں خان اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان بھی موجود تھے۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈیرہ غازی خان میں بھی کرکٹ سٹیڈیم اور ہاکی سٹیڈیم کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہے ہیں

وہ خودان منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہاکی سٹیڈیم میں 24 مئی سے آسٹرو ٹرف بچھانی شروع کردی جائے گی، اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کے ہاکی کے کھلاڑیوں کو جدید سہولت میسر آجائے گی جس سے وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈیرہ غازی خان کرکٹ سٹیڈیم کے لئے 15لاکھ روپے مالیت کا سامان ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان کے حوالے کیا جس میں ٹریکٹر، ٹرالی، روٹری، گراس کٹنگ مشین و دیگر سامان شامل ہے

ایکسیئن ہمایوں خان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو بتایا کہ 2ہفتوں میں تونسہ کرکٹ سٹیڈیم کی پویلین، چار دیواری اور گرائونڈ مکمل کرلی جائیں گی۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ تمام سپورٹس منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور کام کے معیار کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے اس معاملے میں کسی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں

عوامی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزیدکہا ہے کہ پنجاب میں جاری سپورٹس منصوبوں کے لئے مسلسل فنڈز فراہم کررہے ہیں

لاہور سمیت جنوبی پنجاب میں بھی سپورٹس کے جدید منصوبے بنارہے ہیں، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں بھی سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔

error: Content is protected !!