پاکستان ہاکی اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائینل میں پہنچ گیا

پاکستان اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائینل میں پہنچ گیا

عماد شکیل بٹ کپتان پاکستان ہاکی ٹیم مین آف دی میچ قرار پائے

پاکستان کو سیمی فائینل تک رسائی بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر ملی

پول میچ میں ملائشیا ، پاکستان میچ ایک سخت مقابلہ کے بعد 3-3گول سے ڈراء

پاکستان کی جانب سے سفیان اور عماد بٹ اور رانا وحید نے گول کئے

ملائشیا کی جانب سے صاری فطری،ابوکمال اور فرحان اشعری نے گول کئے

پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق کا بہترین کھیل

سیمی فائنل میں پاکستان جرمنی کے مدمقابل کھیلے گا

پاکستان جرمنی کے مابین سیمی فائنل 20 جنوری کو 9:30بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائیگا

 

عمان میں جاری اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے سیمی فائینل میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ 3-3 گول سے ڈراء، پاکستان نے پول میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے پر رہتے ہوئے سیمی فائینل میں جگہ بنالی۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی جانب سے پاکستان ٹیم سمیت پوری قوم اور وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد، عماد شکیل بٹ مین آف دی میچ قرار پائے

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اولمپک کوالیفائرایونٹ میں سیمی فائینل میں جگہ بنالی، پاکستان اور ملائشیا کے مابین پول کا آخری میچ 3-3 گول سے ڈراء رہا۔ ملائشیا کی جانب سے صاری فطری،ابوکمال اور فرحان اشعری نے گول کئے

جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے پینلٹی کارنر جبکہ عماد شکیل بٹ اور رانا عبدالوحید نے فیلڈ گول سکور کئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم پول میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ برطانوی ٹیم پول میں پہلے نمبر پر رہی۔

پول بی میں جرمنی پہلے اور نیزی لینڈ دوسرے نر پر موجود ہے۔ پاکستان کے کپتان عماد شکیل بٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتایق خان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے ۔

عبداللہ اشتیاق خان نے ملائشیا کے خلاف پینلٹی سٹروک روک کر پاکستان کی سیمی فائینل تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان جرمنی کے خلاف 20 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق 21:30 بجے اولمپک کوالیفائر کا سیمی فائینل کھیلے گا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائینل میں پہنچنے پر پاکستان ہاکی ٹیم سمیت پوری قوم اور بالخصوص وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ، وفاقی وزیر فواد حسن فواد وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!