پشاور ‘ یوم آزادی، صوبے بھر میں کبڈی کے مقابلے کروا ررہے ہیں، سلطان بری سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن

 

یوم آزادی، صوبے بھر میں کبڈی کے مقابلے کروا ررہے ہیں، سلطان بری سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن

مسرت اللہ جان

 

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کبڈی ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقابلوں کی ایک شاندار سیریز کا اہتمام کیا ہے۔ اور مختلف اضلاع سے لے کر مقامی میدانوں تک صوبہ بھر میں کبڈی کے مقابلے جاری ہیں، کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام گیارہ اگست سے مقابلوں کا آغاز کیا گیا

 

چارسدہ کی کبڈی ٹیم نے حاجی زئی گراؤنڈ پر مقابلوں کا آغاز کیا جبکہ آج بارہ اگست کو پشاور جونیئر اور چارسدہ جونیئر ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ ہونے جارہا ہے.سلطان بری کے مطابق حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شام چھ بجے واحد گڑھی اور سوڑیزئی کی ٹیموں کے مابین مقابلہ تیرہ اگست کو ہوگا جبکہ ایشین سٹائل کبڈی سٹی گرلز کالج کی طالبات اور نحقی گرلز کالج کے مابین ہوگا.

 

سلطان بری کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کبڈی کے مقابلے کروائے جا رے ہیں اور اس سلسلے میں 14 اگست کو زیدہ صوابی کے میدان چارسد اور صوابی کی پرجوش ٹیموں کے درمیان ایک شانداہوگا جبکہ یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کبڈی کا گرینڈ میلہ ملک ریاض پارک بنوں میں ہوگا، جس میں بچکن احمد زئی کی مضبوط ٹیمیں بنوں کی مشترکہ ٹیم سے ٹکرائیں گی۔اسی طر ح صو بے کے ایک اور کونے میں پنیاں گراؤنڈ اسی تاریخی دن ہری پور اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان برق رفتاری سے آمنے سامنے کا میدان ہوگا۔

 

 

error: Content is protected !!