یوایف ایل کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں کوچنگ کورس 10جون سے شروع ہوگا،رحمت گل آفریدی


پشاور (سپورٹس رپورٹر)یونیورسل فائٹ لیگ (یو ایف ایل)کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں کراچی،لاہور،کوئٹہ اور پشاور میں کوچزاور کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے تین روزہ آن لائن تربیتی دی جائے گی،جسکے لئے یوایف ایل کے ہیڈکوارٹر آمریکہ سے شیڈول جاری کردیاگیا۔پاکستان میں یو ایف ایل کے چیف ایگزیکٹیورحمت گل آفریدی کے مطابق یونیورسل فائٹ لیگ کے چیف امجد اسلام نے پاکستان میں مارشل آرٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کیلئے ایک بہترین پلان تیار کرلیاگیاہے

جسکے تحت اس میگا ایونٹ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچزکو ترجیح دی جارہی ہے امید ہے کہ یہی کاوشیں مستقبل قریب میں کار آمدثابت ہونگے،انہوںنے کہاکہ 10تا12جون کراچی ،لاہور ،چمن بلوچستان اور پشاور میں آن لائن کورس منعقد کرنے کااعلان کردیاہے ،یہ کورس مدینہ کالونی14 اکیڈمی روڈوالٹن لاہورمیں ہونگے جبکہ 12سی ،شیر لین 8،شیر کمرشل ایریافیز سیون ڈی ایچ اے کراچی،میونسپل کارپوریشن آفس ہال چمن بلوچستان اورپشاور میں کوچزاور کھلاڑیوں کیلئے آن لائن کوچنگ رینگ روڈ پر ایم ایم سی ہسپتال کے قریب واقع رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی میں ہوگی۔

error: Content is protected !!