لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی خواتین کرکٹ کی منیجمنٹ نے38 کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصدقومی خواتین کرکٹرز کے مطلوبہ فٹنس معیار کو برقراررکھنا ہے۔
پیر سے شروع ہونے والے آن لائن فٹنس ٹیسٹ 20 مئی تک جاری رہیں گے۔خواتین کرکٹرز کیفٹنس ٹیسٹ میں پرون ہولڈ، بلغارین اسکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس شامل ہوں گے۔ ماہ رمضان کے باعث خواتین کھلاڑیوں کیفٹنس ٹیسٹ روزے کے مقررہ اوقات کار کے بعد لیے جائیں گے۔
فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کاخواتین کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ ٹیسٹ کی نگرانی عمران خلیل کریں گے جنہیں فٹنس ٹرینر کی عبوری ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
عروج ممتاز، چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ:
چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول ہر وقت برقرار رکھنا ہے،اپنے سسٹم میں فٹنس کلچر کو فروغ دینا ہمارا ہدف ہے۔
عروج ممتاز نے کہاکہ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان غیرمعمولی حالات میں کھلاڑی صرف دستیاب جگہوں میں ہی ٹریننگ کرسکتی ہیں لہٰذا ہم نے اس امر کویقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کسی بھی سامان کے بغیر اور انڈور میں ہی منعقد ہوسکیں۔
چیف سلیکٹر نے کہاکہ اس موقع پر فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے پرکھلاڑیوں پر کوئی پنالٹی نہیں لگارہیتاہم تمام کرکٹرز کو ہدایت کرتے ہیں کہ بطور پروفیشنل کرکٹرز انہیں اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنا چاہیے تاکہ جوں ہی کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوں وہ اس میں شرکت کے لیے تیار ہوں۔