انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کا اعلان کر دیا، تین میچز جولائی میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے

لندن (زاہد نور) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جولائی سے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا اعلان کر دیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 جون کو مانچسٹر پہنچے گی اور تین ہفتے تک قرنطینہ میں رہے گی، ٹیسٹ سیزیز مانچسٹر اور ہمپشائر میں کھیلی جائے گی، تین ٹیسٹ میچز سیریز کھیلی جائے گے، پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی کو ایجس باؤل ہمپشائر میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں 16 سے 20 جولائی کو کھیلا جاہے گا

تیسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا، تمام میچز بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے خریدے گئے تمام ٹکٹس کی رقوم واپس کر دی جائیں گی، کھلاڑی سٹیڈیمز کے اندر قائم یا نزدیکی ہوٹلز میں قیام کریں گے، دورہ ویسٹ انڈیز کے اعلان کے بعد ٹیم پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے ای سی بی کو گرین سگنل دیا ہوا ہے، جلد پاکستان کے دورے کی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا

تعارف: newseditor