کورونا کی شدت میں کمی،آسڑیلیا میں ہاکی لیگ کا آغاز آئندہ ماہ

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد اگلے ماہ سے آسٹریلیا میں ہاکی لیگ کا آغاز کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے دو کھلاڑی اگلے ماہ آسٹریلیا میں شروع ہونےوالی ہاکی لیگ میں ایکشن میں ہوں گے، ڈسٹرکٹ کلب ہاکی لیگ کے لیےقومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی علیم بلال کے ساتھ جونیئر کھلاڑی محسن کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی علیم بلال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سڈنی میں ان دنوں انفرادی ٹریننگ میں مصروف ہوں، دس جولائی سے ٹیم ٹریننگ کیمپ شیڈول ہے، پہلا میچ اٹھارہ جولائی کو ہو گا۔پنلٹی کارنر سپیشلسٹ علیم بلال کا کہنا ہے کہ پریمیئر لیگ اٹھارہ اکتوبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں ایشیاکپ کی تین ٹیموں کو براہ راست رسائی ملنا خوش آئند ہے، پاکستانی ٹیم ٹاپ تھری میں جگہ بنا سکتی ہے۔

تعارف: newseditor