دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کیمپ نہیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئندہ ہفتوں میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے لاجسٹک اور آپریشنل مسائل کی فراہمی ایک چیلنج ہوگا۔ لہٰذاپاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ منعقدنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کی جولائی کے اوائل میں انگلینڈ کیلئے مجوزہ تاریخ کو تبدیل کرکے جلد انگلینڈ روانگی پر ای سی بی سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ا ضافی پریکٹس سیشنز میں ٹریننگ کا موقع مل سکے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ موجودہ حالات میں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیے اور انہیں سماجی فاصلوں کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔ یہ ہدایات ان کے اور ا ن کی فیملی کی بہتری کیلئے ہیں۔

error: Content is protected !!