جنید شفیق نے رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی

جنید شفیق نے رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (نوازگوھر) جنید شفیق نے رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن تھے

جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی گئی

رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جنید شفیق جیت لی جبکہ دانیال الرحمن اور محمد حسین چٹھہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہر سال رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔

error: Content is protected !!