پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ریحان اور ثاقب بٹ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئین ریحان بٹ اور عمران بٹ کے والد ثاقب بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے. پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور تمام ہاکی اولمپینز نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

ریحان بٹ اور عمران بٹ کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں ہاکی فیملی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

error: Content is protected !!