اولمپیئن سمیع اللہ کی پی ایچ ایف آن لائن کوچنگ میں شرکت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایچ ایف کی ہدایت پر قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے آن لائن کوچنگ کورس میں ہاکی لیجنڈ فلائنگ ہارس اولمپیئن سمیع اللہ نے شرکت کی اور ٹیم منیجمنٹ و کھلاڑیوں کو اپنے تجربات کی روشنی میں ٹپس دیئے .اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید, اولمپیئن سید سمیر حسین, اولمپیئن ناصر احمد,اجمل خان لودھی,ٹرینر عابد خان سمیت قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی.

فلائنگ ہارس لیجنڈ اولمپیئن سمیع اللہ نے کھلاڑیوں کو خامیوں کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی بھی کی.جس پر ٹیم منیجمنٹ و کھلاڑیوں نے اولمپیئن سمیع اللہ کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی مفید معلومات پر مبنی ٹپس دیکر کھلاڑیوں کا مورال بلند کریں گے

error: Content is protected !!