دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا.

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا،

قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بابر اعظم 14، محمد رضوان ناٹ آؤٹ 45، اور محمد عرفان ناٹ آؤٹ 18 رنز

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹرز پاکستانی تجربہ کار بولرز کے آگے بے بس نظر آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے مات دیدی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 47 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈاؤن آنے والے محمد رضوان 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عرفان خان نیازی 18 اور کپتان بابراعظم 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لیسٹر، بریسویل اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین19، کول 15 اور فاکس کرافٹ 13 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے 7 بلے باز ڈبل فیگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔

قومی ٹیم کے تمام بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی کو ان کی شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

محمدعامر نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ شاداب خان اور ابرار احمد نے بھی 2، 2 شکار کیے۔ نسیم شاہ ایک وکٹ لے سکے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون ;  بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون ;  مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی

پاکستان کو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

error: Content is protected !!