پی سی بی نے بدعنوانی کیخلاف سخت مسودہ قانون تیار کرلیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے سخت قوانین تیار کرلئے ،جس کے تحت ملوث کھلاڑیوں اوربکیزکیخلاف فوجداری مقدمات قائم کرکے انہیں جیل بھی بھیجا جاسکے گا جبکہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو چھاپے مارنے کا اختیار بھی مل جائیگا۔

پی سی بی نے میچ فکسنگ اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نئے قانون کا مسودہ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے ،چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور بورڈ کی قانونی ٹیم نے نئے قانون پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی جنہوں نے پی سی بی کے ان اقدامات کو سراہا جو بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کئے جا رہے ہیں

۔پی سی بی کا پیش کردہ مجوزہ قانون پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن پولیس اور تحقیقات اداروں کیساتھ مل کر کارروائی کریگا۔

error: Content is protected !!