دورہ انگلینڈ،کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے گرین شرٹس کی 28 جون کو بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ روانگی متوقع ہے البتہ اس سے قبل پلیئرز اور ٹیم آفیشلز کے 22 اور 24 جون کو کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ پہلا ٹیسٹ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے متعلقہ شہروں اور رہائشی علاقوں میں ہوگا جس کے بعد بدھ کو اسکواڈ لاہور میں یکجا ہوگا جس کیلئے مقامی پانچ ستارہ ہوٹل میں بائیو سیکیور فلور کا انتظام کیا گیا ہے جہاں انہیں چارٹرڈ فلائٹ سے روانہ ہونے سے قبل آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ 29 کھلاڑیوں اور 14 آفیشلز پر مشتمل ہے۔

error: Content is protected !!