عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر نووک جوکووچ بھی کورونا کا شکار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ٹینس سٹار نووک جوکووچ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے،نووک جوکووچ نے سربیا اور کروشیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے ایک نمائشی میچ میں شرکت کی تھی۔

ٹینس سٹار کی اہلیہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔دریں اثنا کروشیا کے نامور ٹینس سٹار بورنا کورک بھی کورونا کا شکار ہو گئے انہوں نے کہا کہ کروشیا میں ایک نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت ثابت آیا ہے۔

error: Content is protected !!