پاکستان سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو،فہمیدہ مرزا صدر

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق کھیلوں کے انتظامی ڈویژن کی انچارج وزیراوروفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا صدر، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمدعلی شہزادہ نائب صدراور ڈائریکٹرجنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ممبر سیکرٹری ہوں گے

جبکہ دیگر ارکان میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک، صدر/سیکرٹری جنرل ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان، صدر /سیکرٹری جنرل پاکستان فٹبال فیڈریشن، صدر/سیکرٹری جنرل سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، عقیل کریم ڈھڈی اور شفیق احمد عباسی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!