یورپ(چیف اکرام الدین) پاکستان کے معروف و مقبول کرکٹر عمر گل نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے ملکی معیشت کو تباہی کی طرف گامزن کیا جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈون ہے جس کی وجہ سے روزگاریں بند ہے روزگار بندش کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے کرونا وائرس کی وجہ سے جاری بحران ملک و ملکی عوام کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے پاکستان کے مشہور و مقبول کرکٹر عمر گل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت ہم سب کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے
کیونکہ احتیاطی تدابیر سے ہی ملکی عوام کو کرونا وائرس عالمی وبا سے نجات مل سکتی ہے اس وقت ہم سب کو اللہ تبارک و تعالی کی برگاہ میں اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دعا کرنی چاہئے کیونکہ نماز و قران کی تلاوت اور دعا سے ہی کرونا وائرس کا علاج ممکن ہے کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے جب تک کرونا وائرس کا کوئی پاپولر علاج نہیں نکلتا تب تک اپنے قوت مدافعت کو مضبوط رکھنے کیلئے ورزش کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی تدابیر پر عمل کرنا بھی از حد ضروری ہے تا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ مل سکے کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے ابھی تک پوری دنیا میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں
جبکہ لاکھوں افراد کرونا وائرس کی وجہ سے مر چکے ہیں جو پوری انسانیت کیلئے افسوس ناک مقام ہے سابق معروف و مقبول کرکٹر عمر گل نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین