لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بحالی سے متعلق کہا کہ انگلینڈ میں کرکٹ محفوظ ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن گراؤنڈ میں ہوں گے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت سے مذاکرات جاری ہیں اور کرکٹ نے ملک بھر میں کلبز کو بھی کرکٹ کی بحالی کا عندیہ دے دیا تھا
تاہم وزیر اعظم بورس جانسن نے کرکٹ بحال کرنے سے منع کردیا ہے جس پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کرکٹ محفوظ ہے، 3 جون سے 23 جون تک 702 ٹیسٹ کئے گئے۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، گراؤنڈ سٹاف، ہوٹل ملازمین کے ٹیسٹ ہوئے اور تمام 702 ٹیسٹ منفی آئے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن دونوں گراؤنڈ محفوظ ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن گراؤنڈ میں ہوں گے۔