سجاس کے عہدیداران کی پیپ کے نومنتخب صدر جمیل احمد اور سیکریٹری عباس مہدی سمیت کابینہ کے تمام ارکان کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر ز(پیپ) کے سالانہ انتخابات برائے2020-21 میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سجاس کی مجلس عاملہ نے پیپ کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر محمد جمیل، جنرل سیکرٹری عباس مہدی، نائب صدر اعجاز کورائی، جوائنٹ سیکرٹری سعید لاشاری، خازن عمران علی اور گورننگ باڈی ارکان،سلطان چاکی سومرو ،شکیل احمدقریشی، جنید حسن، جنید احمد، محمد متین خان اور ٹرسٹی سید آصف علی کاظمی،شبیر احمد،سہیل رفیق،محمدراحیل،جلال قریشی اور ماجدحسن کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کونسل کے فیصلے کے مطابق انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی فتح ہے.

سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی صورتحال کے باوجود ایس او پی کے تحت انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے. سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ پیپ کے نومنتخب عہدیدران فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں گے.

error: Content is protected !!