کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں کی تیسری ٹیسٹنگ 29 جون کل بروز سوموار کو کروانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دورہ انگلینڈ کے لیے کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں کی تیسری ٹیسٹنگ 29 جون کل بروز سوموار کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسری ٹیسٹنگ میں کورونا منفی آنے والے کھلاڑیوں کولاہور کے مقامی ہوٹل رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تیسری بار کورونا ٹیسٹ کیلیے آنے والے کھلاڑیوں کو نجی ہوٹل میں بائیو سیکور ماحول میں رکھا جائےگا، محمد حفیظ، وہاب ریاض ،فخر زمان محمد رضوان ،شاداب خان محمد حسنین کا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا۔ کورونا ٹیسٹ دوبارہ منفی آنے پر کھلاڑی کمرشل فلائیٹ سے انگلینڈ جا سکیں گے۔

error: Content is protected !!