پی ایف ایف کا فٹبالرز کے تحفظات سننے کیلئے آن لائن سیشن

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی فٹبالرز کے تحفظات سننے کیلئے آن لائن سیشن کیا، جس میں قومی فٹبالرز نے انفرا سٹرکچر، مالی معاملات اور لیگ کے طریقہ کار پر اپنی رائے کا اظہار کیا، پلیئرز نے کھلاڑیوں کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کی بھی تجویز دیدی۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان نے بتایا کہ لانگ ٹرم معاملات کیلئے منتخب باڈی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

تعارف: newseditor